حیدرآباد۔ 27اگسٹ(اعتماد نیوز) ضلع میدک کے موسائی پیٹ میں پچھلے ماہ پیش
آئے بسحادثہ میں بس ڈرائیور کو ہی اس حادثہ کا ضمہدار قرار دیا گیا۔ ملک
بھر سے خاص توجہ حاصل کرنے والے اس حادثہ کے بعد آج سرکاری رپورٹ میں اس
بات کا انکشاف کیا گیا کہ حادثہ کے وقت بس ڈرائیور سیل فون میں بات کر
رہاتھا۔
جبکہ اس بس کے فٹنس سے تعلق رکھنے والے تمام تر دستاویز شحیح تھے۔
اس روپرٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈرائیور کو اس بات کا زعم تھا کہ وہ ٹرین
قریب میں آنے سے قبل بس پٹریوں سے عبور کرلیگی تاہم اس میں ناکام ہوگئی
جسکے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ پچھلے ماہ کے 24کو پیش آنے والے اس حادثہ میں
20 سے زائد کم سن طلبا ہلاک ہوگئے۔